بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان؟،الیکشن کمیشن سے واپسی پر سوال ہوا ..
تازہ ترین : 1
بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان؟،الیکشن کمیشن سے واپسی ..

بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان؟،الیکشن کمیشن سے واپسی پر سوال ہوا تو تردید نہ کی،مسکراتے ہوئے چل دیئے

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر بابر اعوان کے تحریک انصاف میں شمولیت کے قومی امکانات اجاگر ہو گئے‘ الیکشن کمیشن میں بھی تحریک انصاف کا نقطہ نظر الیکشن کمشنر کے سامنے پیش کیا۔ پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے تو وہاں پر عمران خان کی پیروی کیلئے بابر اعوان نے تحریک انصاف کا نقطہ نظر پیش کیا جبکہ الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد جب بابر اعوان سے تحریک انصاف میں شمولیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بجائے تردید کے ہنستے ہوئے چل دیئے جبکہ بابر اعوان اپنی پچھلی تقریروں میں بھی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی متعدد بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور وہ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں جس کے بعد بابر اعوان کے تحریک انصاف میں شمولیت کے قوی امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/02/2015 - 08:44:27

اپنی رائے کا اظہار کریں