بھارتی وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات‘ دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال، بھارت چین کے ساتھ قریبی خواہشگوار اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔بھارتی وزیر خارجہ

منگل 3 فروری 2015 09:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء) چین کے صدر ژی جینگ سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ملاقات کی اور ان کے بھارتی ہم منصب پر ناب مکھر جی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دینے کے علاوہ اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی دورے پر آئی ہوئی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ مجھے میرے ذہن میں ابھی بھی اپنے بھارت کے دورے کے دوران وہاں کے لوگوں اور حکومت خصوصاً وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی قصبے گجرات کے دورے کے دوران وہاں کی میزبانی بارے خوشگوار یادیں تازہ ہیں‘ انہوں نے کہا کہ میری طرف سے آپ صدر پرناب مکھرجی کو خصوصی سلام اور نیک خواہشات پہنچا دیجئے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال چین بھارت تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چینی صدر کو شمسی سال کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ قریبی خواہشگوار اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :