عراق،اجتماعی قبر سے 25 یزیدیوں کی لاشیں برآمد
تازہ ترین : 1

عراق،اجتماعی قبر سے 25 یزیدیوں کی لاشیں برآمد

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء ) عراق کے شمالی علاقے میں کردفورسز نے ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے25لاشیں ملی ہیں،ملنے والی لاشیں ممکنہ طور پر ان یزیدیوں کی ہیں جنہیں داعشکے جنگجووٴں نے قتل کردیا تھا۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی علاقے سنجار سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی عہدے دارمیسر حاجی صالح شاہ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ''البیش المرکہ فور؛سز نے گذشتہ روزا اجتماعی قبر کا پتا چلایا ہے ، قبر سے ملنے والی25 لاشیں یزیدی فرقے سے تعلق رکھنے والے مردوں ،بچوں اور خواتین کی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/02/2015 - 09:01:01

اپنی رائے کا اظہار کریں