یوکرائن ،روس نواز باغی کا مزید ایک لاکھ جنگجو بھرتی کرنے کا اعلان ،بحران عسکری ذرائع سے حل نہیں کیا جا سکتا، فائر بندی پر عمل درآمد شروع ہونا چاہیے، جرمن چانسلر

منگل 3 فروری 2015 08:57

کیف ،ہنگری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء ) مشرقی یوکرائن میں فوج کے ساتھ لڑ بر سر پیکار روس نواز باغیوں نے مذید ایک لاکھ جنگجو بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق باغیوں کے اہم رہنما اولیگزینڈر زاخارشینکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہا وہ مزید ایک لاکھ جنگجو بھرتی کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ددسری جانب جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپیل کی ہے کہ مشرقی یوکرائن میں فوری طور پر فائر بندی پر عمل درآمد شروع ہونا چاہیے۔

ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ برلن حکومت یوکرائن کی فوج کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بحران عسکری ذرائع سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میرکل نے زور دیا کہ اس بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :