پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے شدت پسند افراد کی فہرستیں تیار‘ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو دو تین روز میں فہرستیں ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کی ہدایت،بعض کا نام فوتھ شیڈول ‘ بعض کو نظر بند اور کچھ کی گرفتاری کا امکان ،گجرات میں حکومتی رکن اسمبلی کا نام بھی فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش‘ قریبی ساتھی بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے

منگل 3 فروری 2015 09:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء) پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مشکوک شدید پسند افرد کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ سروع ہوگیا اور ان فہرستوں کی روشنی میں انتہائی مشکوک افراد کو شیڈول فورتھ میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں نقل و حرکت سے قبل مقامی پولیس کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا جبکہ دوسری فہرست میں دیئے گئے ناموں کو گرفتار اور بعض کو گھروں میں نظر بند کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سطحی ذرئع کے مطابق صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو قومی ایکشن پلان کے تحت آئندہ دو سے تین روز میں یہ فہرستیں ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی تاکہ صوبائی محکمہ داخلہ ان فہرستوں کے مطابق نوٹیفیکیشن اور ہدایات جاری کر سکے۔ دریں اثناء یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ گجرات مین ایک حکومتی رکن اسمبلی کا نام بھی فوتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش کردی گئی ہے جس کے بعد اس رکن اسمبلی کو بھی نقل و حرکت سے قبل پولیس کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رکن اسمبلی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے سے رکوانے کیلئے کئی اہم شخصیات متحریک ہوگئی ہیں اور انہوں نے لاہور میں اعلیٰ شخصیات سے رباطہ بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :