پاکستان عالمی امن وسلامتی کے لئے قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے ،سرتاج عزیز ، اقوام متحدہ کا پاکستانی امن اہلکاروں کے جذبے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کااعتراف

منگل 3 فروری 2015 09:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء) اقوام متحدہ نے دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی طویل عرصے پر محیط کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امن کارروائیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے آزاد پینل کے چیئرمین جوز راموس ہرٹا نے پیر کو اسلام آباد میں امور خارجہ اور قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران کیا۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستانی امن اہلکاروں کے جذبے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان عالمی امن وسلامتی کے لئے قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے عزم اور تعاون کی توثیق کی۔