یوم پاکستان کی فل ڈریس پریڈ کی تیاریاں شروع،یوم پاکستان کی پریڈ 7 سال کے وقفے کے بعد ہو گی

منگل 3 فروری 2015 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)23 مارچ یوم پاکستان کی فل ڈریس پریڈ کی تیاریاں ابھی سے شروع ہو گئی ہیں‘ گزشتہ سال بھی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پریڈ نہیں ہو سکی تھی یوم پاکستان کی پریڈ 7 سال کے وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 مارچ کی فل ڈریس پریڈ کی تیاریاں ابھی سے شروع ہو گئی ہیں پریڈ فیض آباد کے قریب مخصوص جگہ پر منعقد ہو گی یوم پاکستان کی پریڈ 7 سال کے وقفے کے بعد ہو رہی ہے گزشتہ سال بھی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پریڈ نہیں ہوئی تھی فل ڈریس پریڈ کے لئے آرمی کے دستے فروری کے وسط تک اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گے اس سال تینوں مسلح افواج کے دستے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :