ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی اجلاس،جسٹس مقبول باقرکوسپریم کورٹ کا جج ،جسٹس فیصل عرب کوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،اور جسٹس (ر)ریاض احمدخان کووفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری

منگل 3 فروری 2015 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء )اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر کرنے والی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مقبول باقرکوسپریم کورٹ کا جج ،جسٹس فیصل عرب کوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،اور جسٹس (ر)ریاض احمدخان کووفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی ہے جس کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت اس کی منظوری دیں گے ،جلد ہی اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جار ی کیے جانے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

پیرکے روزحاجی عدیل کی سربراہی میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہواجس میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس فیصل عرب ،جسٹس (ر)ریاض احمدخان کے ناموں پر غورکیاگیااور بعدازاں ان کے باقاعدہ منظوری د ی گئی، درج بالاججز کے تقرر کے لیے قومی جوڈیشل کمیشن نے چند روزقبل جسٹس مقبول باقرکوسپریم کورٹ کا جج ،جسٹس فیصل عرب کوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،اور جسٹس (ر)ریاض احمدخان کووفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :