آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

منگل 3 فروری 2015 09:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علاقائی اور پاک افغان سرحد پر روابط کے حوالے سے مختلف امور بھی زیر بحث آئے ۔