پاکستان کا کروز میزائل ”رعد“ کا کامیاب تجربہ

منگل 3 فروری 2015 09:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء) پاکستان نے پیر کو مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل ”رعد“ کا کامیاب تجربہ کیا جو 350 کلو میٹر کے فاصلے تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید سٹیلتھ کروز میزائل رعد کم اونچائی اور ناہموار علاقوں سے گزرتے ہوئے درست نشانے کے ساتھ ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کروز ٹیکنالوجی انتہائی پیچیدہ ہے جسے دنیا کے چند ممالک نے حاصل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :