ورلڈ کپ،پاکستان خطرناک ترین‘ بھارت خطرناک جبکہ آسٹریلیا بہترین ٹیم قرار،بھارت‘ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے جوتشیوں اور ماہر ستارہ شناسوں کی پیشگوئیاں

پیر 2 فروری 2015 08:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)بھارت‘ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے جوتشیوں اور ماہر ستارہ شناسوں نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خطرناک ترین‘ بھارت کو خطرناک جبکہ آسٹریلیا کو بہترین ٹیم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کومے نل‘ سگائی باؤ‘ سری رام اور بنگالی بابا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم پر نحوست کا سایہ ختم ہو جائے گا ابتدائی میچوں میں ناکامی بھی ہوئی تو اس کو کامیابی کی جانب جانے میں ایسا جذبہ ملے گا کہ سب دیکھتے رہ جائیں گے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے میچز میں ناکامی کو پاکستان کی ناکامی نہ سمجھا جائے حالات ایسا پلٹا کھائیں گے کہ سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے۔