جنوبی وزیرستان ،پاک فوج کی زیرنگرانی تربیت حاصل کرنے والے 26اہلکاروں کو لائس نائیک بنادیا گیا،26اہلکاروں کو سٹارلگانے کیلئے پولیٹیکل کمپاونڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 2 فروری 2015 08:24

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء )جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی زیرنگرانی تربیت حاصل کرنے والے 26اہکاروں کو سپاہی سے پروموٹ کرکے لائس نائک بنادئے گئے۔پروموٹ ہونے والے 26اہلکاروں کو سٹارلگانے کے لئے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل کمپاونڈ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے ترقی پانے والے اہلکاروں کے بازوں پر سٹار لگادئے ۔

پروموٹ ہونے والے ہلکاروں نے اپنی سرحدوں کی انچ انچ کی حفاظت کی قسم کھا کر ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی زیرنگرانی میں تربیت حاصل کرنے والے 26اہلکاروں کی ترقی کے سٹار لگانے کے لئے پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے سپاہی سے پروموٹ ہوکر لائس نائک کی ترقی دینے والے اہلکاروں کے بازوں پر سٹار لگادئے ۔

اس موقع جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب ، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ فہیم افریدی ،اے پی اے لدھا عبدالناصر خان،اے پی اونواب خان صافی ،پی این ٹی رحمان زادہ محسود،پی این ٹی اللہ نور ،پی این ٹی ظفر خان محسود ،پی ایم فضل الرحمن کے علاوہ لیویز فورس کے صوبیدار میجر سعیداللہ برکی کے علاوہ لیویز فورس کے اہلکاروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے سپاہی سے پروموٹ ہوکر لائس نائک بننے والے 26اہلکاروں کے بازوں پر ترقی کے سٹار لگادئے ۔بعد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ان کی ترقی پر مبارک باد دی اور کہا کہ تمام تر قیاں خالصتا اپنی قابلیت اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان میں لیویز فورس کے اہلکاروں کی بھرتیوں کا سلسلہ 2007ء میں شروع ہوا تھا ۔

اب تک پانچ سو سے زائد لیویزفورس کے اہلکاروں نے پاک فوج کی زیر نگرانی بہترین تربیت حاصل کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں نے لیویزفورس کے اہلکاروں کی تربیت اور ان کے جزبات کو دیکھ کر مجھے فخر ہوا ۔ان کا کہناتھا کہ لیویز فورس کے اہلکاروں نے مشکل حالات میں ڈیوٹیاں انجام دیں۔ان کا کہناتھا کہ پاک فوج کی نگرانی میں تربیت حاصل کرنے والے اہلکار اب اچھی پرفارمنس دینگے۔

پولیٹیکل ایجنٹ کا کہناتھا کہ ہر دو ماہ بعد لیویز فورس کو بھی پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی طرح،، غٹ خوراک،، دی جائے گی۔جس میں کھانا کے علاوہ آفیسروں کے ساتھ اپنے مسائل پر کھل کر بات کرسکیں گے۔پولیٹیکل ایجنٹ نے لیویز فورس کے اہلکاروں کے لئے ایک کینٹین قائم کرنے کا اعلان کیا اور لیویز فور س کے اہلکاروں کو اسلحہ کی فری لائسنس کے لئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نواب خان کو ہدایات جاری کردیں۔

اس موقع پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملک کی انچ انچ کی حفاظت کی قسم کھائی ہے۔ انشاء اللہ ہم پاک فوج کے کندھوں کے ساتھ کندھا ملاکر ملک کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔تقریب ڈھول کی تھاپ پر روایتی بھنگڑا اور رقص بھی کیا گیا ۔جس میں لیویز فورس کے اہلکاروں کے علاوہ دیگر افراد نے بھی حصہ لیا ۔پولیٹیکل ایجنٹ اور دیگر افسران و تماشائی ڈھول بھنگڑا قبائلی اتنڑ کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے ۔

متعلقہ عنوان :