چیف الیکشن کمشنر کی دعوت،عمران خان (آج)ملاقات کریں گے، انتخابی دھاندلیوں کے ثبوت پیش کرنے کا امکان

پیر 2 فروری 2015 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس (ر) سردار رضاخان کی دعوت پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان (آج) پیر کوان سے ملاقات کریں گے جس میں وہ انہیں انتخابی دھاندلیوں سے متعلق نئی درخواست بھی دیں گے اور امکان ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت بھی پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ہمراہ ان کی پارٹی کا وفد بھی ہوگا۔ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سمیت چار انتخابی حلقوں کے نتائج کو چیلنج کررکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی درخواست کیساتھ دھاندلی کے کچھ ثبوت بھی چیف الیکشن کمشنر کو پیش کریں گے۔