نائیجیریا ، رکن پارلیمنٹ کے گھر کے باہر دھماکے میں دس افراد ہلاک ، متعدد زخمی، ..
تازہ ترین : 1

نائیجیریا ، رکن پارلیمنٹ کے گھر کے باہر دھماکے میں دس افراد ہلاک ، متعدد زخمی، فوج کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ عسکریت پسند بھی مارے گئے

ابو جا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)نائجیریا میں رکن پارلیمنٹ کے گھر کے باہر دھماکے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فوج کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور نے پوٹسم میں رکن پارلیمنٹ صابو گارو کے گھر کے مرکزی دروازے کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں محافظوں سمیت نو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے  ایک نے ہسپتال میں دم توڑا۔دوسری جانب نائجیریا کے علاقے میدو گری میں بوکو حرام کے عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔

وقت اشاعت : 02/02/2015 - 08:55:14

اپنی رائے کا اظہار کریں