داعش نے جاپانی مغوی کاسرقلم کردیا،مشکل کی اس گھڑی میں جاپان کیساتھ ہیں‘ وائٹ ..
تازہ ترین : 1

داعش نے جاپانی مغوی کاسرقلم کردیا،مشکل کی اس گھڑی میں جاپان کیساتھ ہیں‘ وائٹ ہاوس،جاپانی شہری کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،شینزوابے

واشنگٹن،ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)داعش نے جاپانی مغوی کاسرقلم کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی مغوی کو داعش نے قتل کردیا ہے۔ جبکہ وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے جاری ویڈیوکی تصدیق کیلئے کام کررہے ہیں۔ داعش کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں،تمام مغویوں کورہاکیاجائے۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جاپان کیساتھ ہیں۔

ادھرجاپان کے وزیراعظم شینزوابے نے شہری کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کے تعاون سے جاپانی شہری کی ہلاکت کے ذمیداروں کوانصاف کے کٹہریمیں لائیں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کاعزم رہے گی۔ واضح رہے کہ داعش نے جاپانی مغوی کا سر قلم کرکے ویڈیو جاری کردی ہے۔

وقت اشاعت : 02/02/2015 - 08:33:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں