وفا قی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار آج دبئی میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کیساتھ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پیر 2 فروری 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء) وفا قی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج دبئی میںآ ئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی ٹیکنیکل ٹیم سیکرٹری خزانہ کی قیادت میں پہلے ہی دبئی میں موجو د ہے پاکستان کی ٹیکنکل ٹیم 30جنوری سے دبئی میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کے چھٹے دور میں شریک ہے ٹیکنکل ٹیم میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعوایڈیشنل سیکرٹری خزانہ شاہد محمود ایف بی آر کے ممبر کسٹم نثار محمد خان شامل ہیں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرضے کی چوتھی اور پانچویں قسط پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے جبکہ موجودہ مذاکرات کے بعد امید ہے کہ چھٹی قسط مارچ کے شروع تک ادا کر دی جائے گی ۔