اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے سردار ایک ہی کلب کے لوگ ہیں ‘ سراج الحق ،حکمران بلٹ پروف گاڑیوں اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے بغیر اپنے بنگلوں سے نہیں نکلتے ،عام آدمی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں ،ملک میں ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے،ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں ،جس دن غریب متحد ہوگئے وہ محلوں اور بنگلوں میں رہنے والوں کے اقتدار کا آخری دن ہوگا،امیر جماعت اسلامی کا سبی میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
پیر 2 فروری 2015 09:15
سبی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران خود خوف میں مبتلا ہیں،اسلام آبادکے حکمران بلٹ پروف گاڑیوں اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے بغیر اپنے بنگلوں سے نہیں نکلتے جبکہ عام آدمی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں ، اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے سردار سب ایک ہیں جو غریبوں کا خون چوس رہے ہیں ،یہ ایک ہی کلب کے لوگ ہیں جو گزشتہ 68سال سے عوام کا استحصال کررہے ہیں ،ملک میں ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے،ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں ،جماعت اسلامی مظلوموں اور محروموں کو ان ظالموں کے خلاف متحد کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ،جس دن غریب عوام متحد ہوگئے وہ محلوں اور بنگلوں میں رہنے والوں کے اقتدار کا آخری دن ہوگا۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے سبی میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
کانفرنس میں حاجی داؤد خان رند ،شاہد چانڈیو،میجر عبدالکریم ،مفتی کفایت اللہ ،عبدالصمدمرغزانی ایڈووکیٹ،احمد خان بہتال،میر مظفر نذر ابڑو،مولانا عبدالحق ہاشمی ، جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد ماندزئی ،ضلعی امیر مولانا گل محمد بلوچ اور صوبہ بھر کے قبائلی رہنماء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان وسائل سے ما لا مال ہے لیکن عوام پریشان اور بدحال ہیں ،مسائل سندھی ،پنجابی یا بلوچی صدر اور وزیر اعظم بننے سے نہیں قرآن و سنت کے عادلانہ نظام سے حل ہونگے۔شریعت اورآئین کی رو سے بلوچستان کو اس کے وسائل کا حصہ ملنا چاہئے ،بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام اور دیہاتوں میں پرائمری اور مڈل سکول اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ادارے بنائے جائیں ۔بلوچ محب وطن ہیں انہیں غدارکہہ کر دور ہٹانے کی بجائے سینے سے لگایا جائے ۔اسلام آباد میں بیٹھی اشرافیہ کے اسی طرز عمل نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا تھا۔جماعت اسلامی ہر فورم پر بلوچستان کے عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے تمام آئینی راستے اختیار کرے گی ۔ناراض بلوچوں کو راضی کرنے اور منانے کیلئے قومی قیادت کو بلوچستان لیکر آئیں گے ،وزیر اعظم کو سب سے زیادہ توجہ بلوچستان کے مسائل کی طرف دینی چاہئے تھی۔جب تک بلوچستان کا مسئلہ حل نہ ہو وزیراعظم کو کابینہ کا اجلاس کوئٹہ میں کرنا چاہئے ۔عالمی راہزن بلوچستان کے وسائل کی طرف للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔ بلوچ نوجوان پہاڑوں کی طرف جانے کی بجائے اقتدار کے ایوانوں میں آئیں تاکہ ملک کو لوٹنے والوں سے حساب برابر کیا جاسکے ۔سراج الحق نے کہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ قومی قیادت ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر اپنی آئندہ نسلوں کے بارے میں سوچے ۔ بلوچستان کے صحراؤں کی خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے ۔بلوچستان کے عوام خیرات نہیں مانگتے وہ اپنے خزانوں پر اختیار چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی کسمپرسی کا یہ حال ہے کہ تیس سال قبل جو حالت تھی وہی آج ہے ۔ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور تعلیمی اداروں میں ٹیچرنہیں ۔شرح غربت میں مسلسل اضافہ اور شرح تعلیم میں کمی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی ۔پانچ خطرناک بیماریوں کے مفت علاج اور تیس ہزار سے کم آمدنی والے شہریوں کوآٹا دال چاول چینی اور چائے ارزاں نرخوں پر فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو روشن کرنے کیلئے صحراؤں کی ریت نچوڑ کر بجلی پیدا کریں گے۔سراج الحق نے کہاکہ جس ملک کے حکمران شیش محلوں میں رہنے کے عادی ہوں اس کے عوام جھونپڑیوں میں رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔عوام عزت کی زندگی چاہتے ہیں تو انہیں ان سانپوں اور بچھوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کے بچوں کی قسمت اس وقت سنورے گی جب عوام اپنے نفع و نقصان کا فیصلہ وڈیروں ،جاگیرداروں او ر سرمایہ داروں کی بجائے خود کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں دینی اور لادینی کی تقسیم نہیں چاہتے ،ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام اسلام اورپیغمبر اسلام سے گہری محبت کرتے اور ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذ چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان کے لئے خوشحال بلوچستان ضروری ہے ،اگر بلوچستان میں بدامنی کا ڈیرہ رہا تو پاکستان کسی صورت ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ نمائندہ سیاسی جرگہ صوبہ بھر کے مفلوک الحال اور مظلوم عوام کو قیام امن اور محبت کا پیغام دیتاہے ۔جرگہ میں شریک سیاسی زعما ، قبائلی عمائدین ، معززین شہر ، علمائے کرام ، دانشوروں ، صحافی برادری اور صوبہ بھر سے آئے نوجوانوں اور نمائندہ شخصیات نے آج کے تاریخی قبائلی وسیاسی جرگہ کے ذریعے یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ سب مل کر باہمی اتحاد و ہم آہنگی اور بھر پور محنت کے ساتھ صوبہ کی تشویشناک صورتحال ، پسماندگی اور بدامنی ، ناخواندگی غربت ، بے روزگاری کو ختم کر کے دم لیں گے ۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی بیداری اور اتفاق و یگانگت کے نتیجہ میں بلوچستان کو ایک خوشحال ترقی یافتہ اور مہذب اور پرامن صوبے میں تبدیل کر دیں گے ۔ جرگہ سے خطاب کرنے والے قبائلی وسیاسی عمائدین ، سماجی کارکنان اور عوامی نمائندوں نے بلوچستان کی اہم جغرافیائی معاشی اور دفاعی حیثیت کو نمایاں کرتے ہوئے حکومت کو متوجہ کیا کہ صوبے کو اس کے مقام اور مرتبہ کے مطابق وسائل مہیا کیے جائیں تاکہ اس عالمی تجارتی گزر گاہ کے معاشی فوائد سے ناصرف صوبے کے عوام مستفید ہوں بلکہ قومی سطح پر پورا ملک بھی اس سے فائدہ حاصل کرے ۔ شرکائے جرگہ میں بلوچستان میں قحط سالی ، بجلی کی کم یابی ، زمینداروں کو مشکلات ، بدحال زراعت ، تعلیم اور علاقائی دشمنیوں کے علاوہ مقامی اور شہری مسائل کا بھی تذکرہ کیا۔ جرگہ نے مطالبہ کیا کہ شہر سبی اور ارد گرد کے دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے پولی ٹیکنیکل کالج قائم کیا جائے ۔سبی میں لاکالج عرصہ سے بندپڑا ہے ، بحال کیا جائے ۔ سڑکوں کی مرمت کی جائے ، سیکورٹی کے نام پر سبی میں بند دیپال روڈ اور دیگر راستے کھولے جائیں ۔ جرگہ نے بلوچستان کو اس کی ضرورت کے مطابق وسائل کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا اور عدل و انصاف کے مطابق منصفانہ وسائل کی تقسیم کا مطالبہ کیا تاکہ صوبے میں بے چینی ختم کی جاسکے ۔ سراج الحق کی قیادت میں اعلان ہوا کہ مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 2 فروری 2015 کی مزید خبریں
-
بنگلہ دیشی بورڈ نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمو ں کے دورہ پاکستان کیلئے بال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور حکومت کے کورٹ میں ڈال دی،ویمن اور اکیڈمی کی ٹیموں کو فورا پاکستان بھیجا جا سکتا ہے ، بنگلہ دیشی بورڈ ... مزید
-
پہلی چیف آف آرمی سٹاف نیشنل ہاکی چیمپئن شپ نیشنل بینک نے جیت لی، 2گول کے مقابلے میں مخالف پی آئی ا ے کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی،آرمی چیف نے بطور مہمان خصوصی جیتنے والی ٹیم کو 10لاکھ،رنر اپ پی آئی اے کی ... مزید
-
ورلڈ کپ،پاکستان خطرناک ترین‘ بھارت خطرناک جبکہ آسٹریلیا بہترین ٹیم قرار،بھارت‘ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے جوتشیوں اور ماہر ستارہ شناسوں کی پیشگوئیاں
-
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مئی میں ہوں گے۔پرویز خٹک،پی ٹی آئی کی حکومت مقامی حکومتوں کا شفاف نظام لانا چاہتی ہے،وفد سے بات چیت
-
راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ‘ 3 بچوں سمیت خاندان کا سربراہ جاں بحق بیوی کی حالت تشویشناک
-
انتخابی دھاندلی، جسٹس افتخار اور عمران خان کی قانونی جنگ میں تیزی آنے کا امکان،سابق چیف جسٹس نے جسٹس رمدے سمیت اہم لوگوں کے حلف نامے لے لئے،بابر اعوان نے بھی افضل خان سمیت دیگر اہم مہروں سے رابطے ... مزید
-
چیف الیکشن کمشنر کی دعوت،عمران خان (آج)ملاقات کریں گے، انتخابی دھاندلیوں کے ثبوت پیش کرنے کا امکان
-
سینٹ کے انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی صف بندی کا سلسلہ شروع ، کل کے حریف آج کے حلیف بننے لگے، کئی اہم نام مستقل خارج ہونے کا امکان،بڑی سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے ناموں کوحتمی شکل دینے کا سلسلہ ... مزید
-
سندھ حکومت اور کاشتکاروں کے مذاکرات، گنے کی نئی قیمت پر اتفاق،نئی قیمت کا انکشاف سپریم کورٹ کو رواں ہفتے جواب میں کیا جائے گا،ذرائع
-
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ، ملیر ندی کے قریب لیاری گینگ وار کے ملوث پانچ انتہائی مطلوب دہشتگرد رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ،لیاری گینگ وار کے 5انتہائی ... مزید
-
تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ریکاڑد سمیت آج طلب
-
نیب کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ”آگاہی اورانسداد“کی عوامی مہم شروع،مہم کے دوران یونیورسٹیوں اور کالجوں کی طالبات کو خاص ہدف بنایا جائے،چیئرمین نیب،کرپشن کے خاتمے اور کل کے نوجوانوں کے خیالات ... مزید
-
اسلام آباد ،عمران خان کا تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے نام سے جماعت آزادکشمیر میں قائم کرنے کا فیصلہ ،باقاعدہ اعلان5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں کریں گے
-
جنوبی وزیرستان ،پاک فوج کی زیرنگرانی تربیت حاصل کرنے والے 26اہلکاروں کو لائس نائیک بنادیا گیا،26اہلکاروں کو سٹارلگانے کیلئے پولیٹیکل کمپاونڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو بس منصوبہ کے لیے 68 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں، اسلام آباد میں منصوبے کا90 فیصد کام مکمل ، منصوبہ رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، حنیف عباسی
-
چوہدری سرور نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پاکستان میں موجود دوستوں سے ابتدائی مشاورت کا مرحلہ مکمل کر لیا ،بیرون ملک موجود فیملی کے افراد اوردوستوں کو اعتماد میں لینے کے بعد وطن واپسی پر باضابطہ اعلان ... مزید
-
پٹرول کے مقابلہ میں سی این جی اب بھی 30فیصد سستی ہے ‘ سی این جی ایسوسی ایشن ، ایک کلو سی این جی ڈیڑھ لیٹر پٹرول کے برابر ہے، پٹرول انچاس روپے فی لیٹر بکے تو فرق ختم ہو جائیگا‘ غیاث پراچہ
-
حافظ آباد، پی پی 107کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی نگہت انتصار کی برتری برقرار رہی
-
تعطیل کے روز بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ‘ گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار رہے ، شہری اور دیہی علاقوں میں 9سے 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ ،گیس نہ آنے کے باعث عوام کو کھانے پینے کی اشیاء ... مزید
-
نصیر آباد،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، کیپٹن شہید،دواہلکارزخمی
-
پمز ہسپتال فائرنگ کیس میں سنسنی خیز انکشاف ، نرس زینب کی جانب سے خودکشی کی کوشش سیکنڈ ائیر کی ساتھی طالبہ کے ساتھ ہم جنس تعلقات کے بعد وجہ بنی،زنیب اس واقع سے دو روز قبل ہسپتال ہوسٹل سے بغیر بتائے ... مزید
-
سعودی فرمانروا کا شاہی عام معافی کے تحت قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان، معافی سے غیر قانونی تارکین وطن بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ،سعودی حکام
-
داعش نے جاپانی مغوی کاسرقلم کردیا،مشکل کی اس گھڑی میں جاپان کیساتھ ہیں‘ وائٹ ہاوس،جاپانی شہری کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،شینزوابے
-
مصر کو شدت پسندوں کیخلاف ایک مشکل اور طویل جنگ کا سامنا ہے‘صدر عبدالفتاح السیسی،شدت پسندی نہ صرف مصر کے لیے بلکہ مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن چکی ہے‘ بیان
-
روسی اور امریکی شہریوں نے غبارے پربحرالکاہل عبورکرکے نیاعالمی ریکارڈ بناڈالا
-
عراق ،کرد فوج نے تیل کے دو ذخائر’داعش‘سے واپس لے لئے،خباز آئل ریفائنری پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں پر یرغمال بنائے گئے ملازمین کو بھی بازیاب کرا لیا ہے، جنرل قادر
-
بحرین‘ دہشت گردی کے الزام میں 72 افراد کی شہریت منسوخ
-
کرپٹ عدالتی نظام سے پریشان افغانیوں کا انصاف کیلئے طالبان سے رجوع، جتنی تعداد طالبان قاضیوں کے پاس ہوتی ہے عدالتوں میں بھی نظر نہیں آتی‘افغان شہری
-
اپنے شہری کی رہائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے ، اردن کا عزم ،ہم چاہتے ہیں حکومت ہمیں سچ بتائے ، مغوی قیدی کے چچا کی گفتگو
-
نائیجیریا ، رکن پارلیمنٹ کے گھر کے باہر دھماکے میں دس افراد ہلاک ، متعدد زخمی، فوج کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ عسکریت پسند بھی مارے گئے
-
کینیڈا میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نئے قوانین کی تجویز،نئے قوانین کے تحت ملک کی خفیہ ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ ہوگا
-
حکومت نے عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا ، بجلی صارفین پر30 پیسے فی یونٹ قرض ادائیگی سرچارج لگانے کی خاموشی سے منظوری ، تقسیم کارکمپنیوں کا 372 ارب روپے کا قرض سود سمیت عوام سے وصول کیا جائے گا
-
وزیراعظم کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات‘ نئے گورنر کی تقرری‘ نیشنل ایکشن پلان اور سینٹ انتخابات‘ ملک کی مجموعی سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
علاقائی ترقی اور امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ،بھارت کشمیر پر وعدے پورے کیے بغیر سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا ، پرویز رشید ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے ... مزید
-
پاکستان میں پانچ فیصد طبقے نے 95فیصد عوام کو اپنے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے ‘ چوہدری محمد سرور،کبھی بھی باضابطہ طو رپر (ن) میں شمولیت اختیار نہیں کی ،اس کا رکن نہیں ،کبھی لندن پلان کا حصہ نہیں رہا اگر آنے ... مزید
-
فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے آئی ڈی پیزآٹا بحران کا شکار ہوسکتے ہیں،ای سی سی نے ایک لاکھ پچپن ہزار کے مقابلے میں صرف تیس ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دی
-
اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ، مولانافضل الرحمان، عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر کیوں گونگی اور بہری ہی ہو رہی ہے،اسے مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرنی چاہئے،کشمیر پاکستان کیلئے ... مزید
-
اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے سردار ایک ہی کلب کے لوگ ہیں ‘ سراج الحق ،حکمران بلٹ پروف گاڑیوں اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے بغیر اپنے بنگلوں سے نہیں نکلتے ،عام آدمی کی جان و مال اور ... مزید
-
ملٹی نیشنل اور پاکستانی کمپنیوں کا ملکی تاریخ میں سب سے بڑا فراڈ بے نقاب ،تین سال کے دوران 134 ارب روپے کی گیس اور تیل غیر قانونی طور پر نکال کر بیچ دیا
-
وفاق المدارس نے حکومت سے معاہدہ طے ہونے تک مدارس کو رجسٹریشن کرانے سے روک دیا،جب تک سیکرٹری مذہبی امور کی کمیٹی سے معاملات طے نہیں ہوجاتے رجسٹریشن نہیں کرائیں گے‘ مولانا حنیف جالندھری،بیرون ملک ... مزید
-
وفاق المدارس کے سرپرست اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا عبدالمجید لدھیانوی سیمینار کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،طبیعت کی خرابی کے باوجود اپنا خطاب اطمینان سے مکمل کیا،ہم ... مزید
-
چیئرمین اوگرا کے خلاف اسد عمر کے الزامات پر نیب نے تحقیقات شروع کر دیں
-
وفا قی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار آج دبئی میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کیساتھ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
-
وزارت خارجہ میں 2ارب53کروڑکرپشن کاانکشاف، مالی حسابات کاآڈٹ ، 2539-68ملین روپے کرپشن کی نشاندہی،آڈیٹرجنرل نے لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کی ہدایت کردی، رپورٹ
-
بھارت کیساتھ جوہری ڈیل سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کئے جا سکتے ہیں،امریکہ ،ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
شریف برادران نے امیروں کی سبسڈی کیلئے غریب قوم پر ٹیکس ڈالا،عمران خان
-
ملالہ یوسفزئی دنیا کی دوسری مقبول ترین خاتون قرار،انجلینا جولی، بل گیٹس مقبول ترین شخصیات میں سر فہرست
-
بھارتی فوجیوں کی طرف سے خواتین کی بے حرمتی کے واقعات میں فوجی عدالتیں انصاف فراہم نہیں کر سکتیں۔۔۔جسٹس کے کنان
-
دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کشمیری طلباء پر ایک بار پھر حملہ، کئی طلباء زخمی
-
افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلئے کوششیں تیز،پاکستان سہولت کار کا کردار ادا کریگا‘ دفتر خارجہ ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.