اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ، مولانافضل الرحمان، عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر کیوں گونگی اور بہری ہی ہو رہی ہے،اسے مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرنی چاہئے،کشمیر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے،چیئرمین کشمیر کمیٹی کا سمینار سے خطاب

پیر 2 فروری 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)جے یو آئی(ف)کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چےئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر میں شورش اس لئے ہے کہ کشمیر میں شورش اس لئے ہے کشمیر بھارت کے قبضے اورتسلط کو برداشت کرنے کو تیار نہیں اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر کیوں گونگی اور بہری ہی ہوء ی ہے،اسے مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرنی چاہئے،جب کہ کشمیریوں سے متعلق عالمی برادری فرض پورا نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے،جب اسکاٹ لینڈ میں رائے شماری ہوسکتی ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں8لاکھ بھارتی فوجی اور نیم فوجی تعینات ہیں اور آئے روز کشمیریوں کے حقوق سلب کرتے ہیں،انہیں دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔سونی کونسل مسئلہ کشمیر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیوں نہیں کررہی جبکہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا بھارت مستقل رکنیت کا خواب دیکھ رہا ہے جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی