مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کیساتھ پہلے ایک روزہ میچ میں ہار کا ذمہ دار تیز وکٹ کو قرار دیدیا،پہلا اوور ٹیم کیلئے ڈراؤنا ثابت ہوا ، آفریدی کا فارم میں واپس آنا خوش آئند ہے ‘ کپتان قومی کرکٹ ٹیم

اتوار 1 فروری 2015 09:08

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلے ایک روزہ میچ میں ہار کا ذمہ دار تیز وکٹ کو قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا اوور ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا تاہم آفریدی کا فارم میں واپس آنا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہار پر پاکستان کرکٹ کے قائد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کے لیے پہلا اوور ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جس کے بعد وکٹیں گرتی چلی گئیں ۔

بلے بازوں کو ہدف کے لیے 70، 80رنز زیادہ سکور کرنا چاہئے تھا ۔ مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی بیٹنگ اور بالنگ کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ آفریدی فارم میں واپس آچکے ہیں تو دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 3فروری کو نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :