ڈی پی اوخضدار کے قافلے پرراکٹوں سے حملہ ، دو اہلکار جاں بحق، ڈی پی او اور ان کی فیملی محفوظ رہی، فیملی کے ہمرا ہ گوادر جارہے تھے ، پسنی کے قریب شادی کور کے مقام پر قریبی پہاڑیوں سے نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا

اتوار 1 فروری 2015 09:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء ) ضلع خضدار کے ڈی پی او کے قافلے راکٹوں سے حملہ ، دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ڈی پی او خضدار اور ان کی فیملی حملے میں محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈی پی او خضدار اصغر علی اپنی فیملی کے ہمرا خضدار سے گوادر جارہے تھے کہ پسنی کے قریب شادی کور کے مقام پر قریبی پہاڑیوں سے نامعلوم افراد نے دی پی او خضدار کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ کیااور فائرنگ کی اس حملے میں ڈی پی او خضدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی جبکہ قافلے میں پروٹوکول اور سکیورٹی کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے فائرنگ سے سیکورٹی کے دو اہلکار جان بحق جبکہ ضلع خضدار کے ڈی پی او اصغر علی اور ان کی فیملی محفوظ رہی حملہ آور کافی دیر تک قریبی پہاڑیوں سے فائرنگ اور راکٹ فائر کرتے رہے رات کی تاریکی میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی پی او خضدار اصغر علی اپنے فیملی کے ہمرا ہ خضدار سے گوادر جا رہے تھے جیسے ہی وہ پسنی کے علاقے شادی کور کے قریب پہنچے تو انکے قافلے پر قریبی پہاڑیوں سے حملہ کیا گیا ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اہلکار ذخمی ہوا ہے واقع کی اطلاع ملتے ہیں ایف سی پولیس موقع پر پہنچ گئی جاں بحق ہونیوالے دونوں پولیس اہلکاروں کو اور ایک زخمی کو پسنی کے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :