چوہدری نثار کا گورنر پنجاپ بننے سے انکار ،جعفر اقبال، ذکیہ شاہنواز کے ناموں پر ..
تازہ ترین : 1
چوہدری نثار کا گورنر پنجاپ بننے سے انکار ،جعفر اقبال، ذکیہ شاہنواز ..

چوہدری نثار کا گورنر پنجاپ بننے سے انکار ،جعفر اقبال، ذکیہ شاہنواز کے ناموں پر مشاورت شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر پنجاب بننے سے انکار کردیا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف نے چوہدری جعفر اقبال اور ذکیہ شاہنواز میں سے کسی ایک کو پنجاب کی پگ پہنانے پر ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے سب سے پہلے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے پیشکش کی تھی مگر چوہدری نثار علی خان یہ عہدہ لینے سے دو ٹوک انکار کردیا اب وفاقی حکومت سینیٹر چوہدری جعفر اقبال اور محترمہ ذکیہ شاہنواز کے ناموں پر غور کررہی ہے۔

وقت اشاعت : 01/02/2015 - 09:22:51

اپنی رائے کا اظہار کریں