پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عوام ..
تازہ ترین : 1

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عوام کیلئے شاندارتحفہ ہے، عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ(ن) کاایجنڈا ہے ،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ کمی مستحسن فیصلہ ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عوام کیلئے شاندارتحفہ ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی حکومت کا عوام دوستی کاواضح ثبوت ہے۔ عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ(ن) کاایجنڈا ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے مستقبل میں بھی اقدامات جاری رکھے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے تاریخی فیصلے سے عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیاء ضروریہ اورٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/02/2015 - 09:12:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں