بھارت کا 5 ہزار کلو میٹر تک مار کرنیوالے اگنی فائیو میزائل کا کامیاب تجربہ ، قوم سائنسدانوں کو ایسی عظیم کاوشوں پر سیلوٹ پیش کرتی ہے ، نریندر مودی

اتوار 1 فروری 2015 09:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء) بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو کامیاب میزائل تجربے پر سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اینٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر ایم وی کے وی نے بتایا کہ ریاست اڑیسہ میں واقع کمپلیکس فور کے موبائل لانچر سے اگنی فائیو کا میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل پانچ ہزار کلو میرٹ تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور ایک ٹن سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔

دریں اثناء بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے اپنے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ اگنی فائیو کا کامیاب میزائل تجربہ ہماری مسلح افواج کیلئے اہم اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ قوم اپنے سائنسدانوں کو ایسی کاوشوں پر سلوٹ پیش کرتی ہے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی اگنی فائیو کے تجربے پر سائنسدانوں کی تعریف اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :