عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پاکستان کی ڈوبتی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کی ٹھان لی

اتوار 1 فروری 2015 10:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پاکستان کی ڈوبتی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کی ٹھان لی ،پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے فلمیں بنائیں گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ریحام خان دو نجی پروڈکشن ہاؤسز سے مل کر فلم بنانے کی شروعات کر چکی ہیں۔ ایک فلم پشتو جبکہ دوسری اردو زبان میں بنائی جائے گی۔ فلم کی کہانی اور اداکاروں کے چنا ؤکا عمل جاری ہے۔ پشتو فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی۔