لاہورکی بینکنگ عدالت بنک فراڈ کیس میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی ..
تازہ ترین : 1

لاہورکی بینکنگ عدالت بنک فراڈ کیس میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی بارہ فروری تک عبوری ضمانت منظورکرلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)لاہورکی بینکنگ عدالت بنک فراڈ کیس میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی بارہ فروری تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔.لاہورکی بینکنگ عدالت کے جج راناعبدالجبار کے روبرو تحریک انصاف پنجاب کے صدراعجاز چوہدری کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ ایف آئی اے نے پنجاب بنک سے پچاس لاکھ روپے فراڈ کا جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ سیاسی انتقامی کاروائی کانشانہ بنایاجارہے لہذا بے گناہی ثابت کرنے کیلئے شامل تفتیش ہوناچاہتے عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست منظور کرتے ہوئے بارہ فروری تک عبوری ضمانت منظورکرلی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے بھی روک لیا۔

وقت اشاعت : 31/01/2015 - 03:50:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں