وزیراعظم نے سانحہ پشاور کے زخمی احمد نواز کے بیرون ملک علاج معالجہ کیلئے تین کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ پشاور کے زخمی احمد نواز کے بیرون ملک علاج معالجہ کیلئے تین کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے آرمی پبلک سکول کے زخمی احمد نواز کے پاکستان میں علاج نہ ہونے کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد تین کروڑ روپے مختص کئے ہیں جن سے احمد نواز کا بیرون ملک علاج ہوسکے گا ۔ یاد رہے کہ سولہ دسمبر کے حملے میں جہاں سینکڑوں معصوم طالبعلم شہبد ہوگئے تھے جبکہ زخمی ہونے والے سینکڑوں طالبعلموں میں سے احمد نواز بھی ایک ہے جس کے بیرون ملک علاج کیلئے وزیراعظم نے پہلے خصوصی ہدایات جاری کیں اور اب فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی

متعلقہ عنوان :