وائٹ ہاؤس کا خاتون اول مشعل اوبامہ کی جانب سے دورہ سعودی عرب کے دوران زیب تن کئے گئے لباس کا دفاع، یہ معاملہ اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھی قدامت پسند ریاست کا دورہ کرنے والی امریکی خواتین اول اسی طرح کے لباس میں جا چکی ہیں،وائٹ ہاؤس

ہفتہ 31 جنوری 2015 04:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء) وائٹ ہاؤس نے خاتون اول مشعل اوبامہ کی جانب سے دورہ سعودی عرب کے دوران زیب تن کئے گئے لباس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھی قدامت پسند ریاست کا دورہ کرنے والی امریکی خواتین اول اسی طرح کے لباس میں جا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ایرک سلچلٹرز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں مشعل اوبامہ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران جو لباس زیب تن کیا تھا اس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے حالانکہ یہ معاملہ اتنی اہمیت کا حامل نہیں اس سے قبل سابق امریکی خاتون اول لارا بش ، ہیلری کلنٹن اور جرمن چانسلربھی ایسے لباس میں دورے کرچکی ہیں لہذا اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے واضح رہے کہ مشعل اوبامہ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی روایات کے برعکس ننگے سر گئی تھیں جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر کڑی تنقید کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :