کوبانی سے داعش کا قبضہ واپس لینے کے بعد کرد جنگجووں کی پہلابڑاحملہ، داعش کے22 جنگجوہلاک

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:58

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)کرد جنگجووں نے داعش کے عسکریت پسندوں پر حملہ کر کے 22 کو ہلاک کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوبانی سے داعش کا قبضہ واپس لینے کے بعد کرد جنگجووں کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ تاہم کوبانی کے ارد گرد اب بھی سینکڑوں دیہات پر داعش کا قبضہ جاری ہے۔شام کی صورت حال کو مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق ان بائیس جہادیوں میں سے داعش کے انیس جہادی کوبانی کے مغرب میں پہاڑی علاقے منازا میں ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرد ملیشیا نے ایک جنگجو کو زندہ بھی گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کردوں نے پیر کے روز اہم سرحدی قصبے کوبانی سے داعش کو ماربھگا کر قصبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔ داعش نے شام اور عراق میں سرحد کے آر پار وسیع علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔کوبانی پر قبضہ کرنے سے پہلے کرد ملیشیا نے کوبانی کے پانچ نزدیکی دیہات کو پہلے ہی قبضیمیں لے لیا تھا۔ البتہ کوبانی کے ارد گرد کے تین سو پچاس دیہات پر اب بھی داعش کا کنٹرول ہے۔داعش کے قبضے کے خاتمے کے بعد کوبانی پہنچنے والے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ اس نے بھاری اسلحے سے لیس جنگجوؤں کو دیکھا ہے، جو صحرائی علاقوں کے علاوہ بھی نظر آتے ہیں۔ حتیٰ کہ کوبانی کی گلیوں بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :