تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء) تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا‘ چیئرمین عمران خان نے کورکمیٹی کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ۔جمعہ کے روز تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ کی پارٹی قیادت سمیت پنجاب اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سینیئر رہنماؤں کی مشاورت کے بعد عمران خان نے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا جبکہ ذرائع کے مطابق پنجاب اراکین کی جانب سے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا دباؤ تھا مگر عمران خان نے 2013 ء کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے صوبہ خیبرپختونخواہ سے ہی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔

وقت اشاعت : 31/01/2015 - 04:08:43

اپنی رائے کا اظہار کریں