این اے 122 لوکل کمیشن کے جج 31 جنوری کو الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے
تازہ ترین : 1
این اے 122 لوکل کمیشن کے جج 31 جنوری کو الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے

این اے 122 لوکل کمیشن کے جج 31 جنوری کو الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی این اے 122 پر کمیشن کے خلاف درخواست پر کل ہفتہ کو کمشن کے جج غلام حسین اعوان الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این ا ے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنیوالے معائنہ کمیشن کے خلاف درخواست الیکشن ٹربیونل میں دائر کی تھی اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ معائنہ کمیشن کو میڈیا سے گفتگو کرنے کا کوئی اختیار نہیں اس کے باوجود میڈیا سے گفتگو کی گئی اور اس میں بے بنیاد باتیں کرتے ہوئے بتایا گیا کہ این اے 122 میں کوئی جعلی ووٹ نہیں ملا۔

کمیشن نے دھاندلی ثبوت کو رپورٹ کا حصہ نہیں بنایا اور دھاندلی کے ثبوتوں کو نظر انداز کیا۔ عمران خان کی جانب سے کمیشن کے خلاف پیش کی جانے والی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے کل 31 جنوری پر ہفتہ کو کمیشن کے جج غلام حسین کو طلب کر لیا۔

وقت اشاعت : 30/01/2015 - 08:36:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں