ڈیرہ اسماعیل خان ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،2 دہشت گرد ہلاک ،13 گرفتار،3نامعلوم ..
تازہ ترین : 1

ڈیرہ اسماعیل خان ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،2 دہشت گرد ہلاک ،13 گرفتار،3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں حساس اداروں کی رپورٹ پر سرچ آپریشن کیا ۔کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔سکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں پر ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور متعدد تعلیمی بند ہوگئے ۔ادھرڈیرہ اسماعیل خان میں3نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق شیرو کونا کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق لاشوں کے پاس سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خالی خول ملے ہیں،لاشیں فی الحال پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 30/01/2015 - 08:36:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں