چوہدری محمد سرور کا ا ستعفی ، وفاقی حکومت کا نئے گورنر پنجاب کیلئے چند ناموں پر غور شروع ،ذکیہ شاہنواز کو گورنر پنجاب بنا ئے جانے کا امکان

جمعہ 30 جنوری 2015 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء) وفاقی حکومت نے چوہدری محمد سرور کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر پنجاب کیلئے چند ناموں پر غور شروع کردیا۔ جمعرات کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کیلئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ان میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال‘ رانا ثناء اللہ‘ جعفر اقبال‘ سعود حمید‘ زبیر عمر اور ذکیہ شاہنواز شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذکیہ شاہنواز کو گورنر پنجاب بنانے کے قوی امکانات ہیں اگر ذکیہ شاہنواز گورنر پنجاب بن جاتی ہیں تو یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی خاتون گورنر کے عہدے پر فائز ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :