سابق صدر آصف علی زرداری کا مستعفی ہونے والے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ٹیلیفونک ..
تازہ ترین : 1

سابق صدر آصف علی زرداری کا مستعفی ہونے والے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ٹیلیفونک رابطہ،چوہدری سرور نے سابق صدر کو اپنے تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا مستعفی ہونے والے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ٹیلیفونک رابطہ‘ چوہدری سرور نے استعفے بارے وجوہات سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز گورنر پنجاب چوہدری سرور کے مستعفی ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری محمد سرور سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس دوران دو نو ں کے درمیان دس سے پندرہ منٹ تک گورنر پنجاب کے استعفے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری سرور نے سابق صدر کو اپنے تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وقت اشاعت : 30/01/2015 - 08:27:31

اپنی رائے کا اظہار کریں