پشین، دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے خواتین بچوں سمیت 9افراد جاں بحق ، جاں بحق ہونے ..
تازہ ترین : 1

پشین، دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے خواتین بچوں سمیت 9افراد جاں بحق ، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین 4 لڑکیاں اور2لڑکے شامل،نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء)پشین کے علاقے میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے خواتین بچوں سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی کربلا محلہ بہرامزئی میں رہائش پزیر حاجی عبدالظاہر کے اہلخانہ شدید سردی کے باعث کمرے میں گیس کا ہیٹر جلتا ہوا چھوڑ کر سو گئے کمرے میں آکسیجن کی کمی اور دم گھٹنے کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے حمیدہ بی بی ایک سالہ زوہیب چھ سالہ زبیر، بی بی زینت ، بی بی شاکرہ ،ڈیڑھ سالہ بچی سمیت دو نامعلوم بچے جاں بحق ہوگئے صبح نیند سے بیدار نہ ہونے پر گھر کے دیگر افراد نے انہیں جگانے کیلئے جب کمرے کی جانب گئے دروازہ نہ کھولنے پر چیک کیا تو کمرے میں سوئے ہوئے تمام افراد گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکے تھے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین 4 لڑکیاں اور2لڑکے شامل ہیں ایک ہی علاقے اور خاندان کے 9افراد کے جاں بحق ہونے سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہرآنکھ اشکبار تھی نعشوں کی آبائی گاؤں میں جنازے کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی ۔

وقت اشاعت : 30/01/2015 - 08:27:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں