داعش کی کارروائیاں دہشت گردی ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا۔ جاپانی وزیر اعظم

جمعہ 30 جنوری 2015 08:49

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء)جاپان کے وزیراعظم شینزوابے نے کہاہے کہ داعش کی کارروائیاں دہشت گردی ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ٹوکیو میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے کہاکہ جاپان اپنے معصوم شہریوں کے ساتھ داعش کی دہشت گردکارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ جاپان دہشتگردی کیسامنے نہیں جھکیگا اوربین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون ،امن کیلئے فعال کردار اور خطے کی ترقی کیلیے کام کرتا رہے گا۔اس سے پہلے داعش کے قبضے میں موجود جاپانی صحافی کے آڈیو بیان میں ان کی جان کے بدلے اردن سے شدت پسند ساجدہ الرشاوی رہائی کا مطالبہ کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :