افغانستان میں ، طالبان کا خودکش حملہ 12 افراد ہلاک ، متعدد زخمی، صوبہ لغمان میں نمازہ جنازہ کے دوران خود کش حملہ اوور نے خود کو اڑا دیا، کئی زخمیوں کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، افغان حکام

جمعہ 30 جنوری 2015 08:43

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء) افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان میں نمازہ جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا۔واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں مزاحمتی تنظیموں کے حملے میں تیزی آتی جارہی ہے جس میں وہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں