کے الیکٹرک کے ساتھ 650 میگاواٹ بجلی فراہمی کے پرانے معاہدے پر عمل نہیں ہوگا‘عابد شیر علی ، وفاق نے کراچی کی 650 میگاوٹ بجلی سپلائی بند کی تو حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوگی‘ ترجمان الیکٹرک

جمعرات 29 جنوری 2015 08:39

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ کیالیکٹرک کے ساتھ 650 میگاواٹ بجلی فراہمی کے پرانے معاہدے پر عمل نہیں ہوگا،کے الیکٹرک کا مو قف ہے کہ حکومت بجلی روک کر توہین عدالت کی مرتکب ہو گی۔حکومت کے۔ الیکٹرک کو جس معاہدے کے تحت 650 میگا وٹ بجلی فراہم کرتی تھی اس کے ختم ہونے کے بعد فریقین کے درمیان اب تک کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ کے۔الیکٹرک کے پاس 2400 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے یونٹس موجود ہیں، اسے اپنی پیداواری صلاحیت مکمل طور پر استعمال کرنا ہوگی ، کے۔الیکٹرک کو70ارب روپیکی سبسڈی دی جاتی ہے۔ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کمپنی کی نجکاری کے بعد کے الیکٹرک کو کوئی سبسڈی نہیں ملی ،2008 سے اب تک 301 ارب کی بجلی خریدی جبکہ 312 ارب روپے ادا کیے ، نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی اسی قیمت پر ملنی چاہیے جس پر پورے ملک کو ملتی ہے۔

(جاری ہے)

نئے معاہدے کے بارے میں عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ کیالیکٹرک کا مسئلہ پیداوار کا نہیں منافع کا ہے ، ادارہ جب تک اپنی پیداواری صلاحیت نہیں بڑھائے گا، نیا معاہدہ نہیں ہوگا۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کراچی کیلئے650 میگاواٹ بجلی کاٹنے کیخلاف صنعتکاروں کی جانب سے عدالت میں کیس زیر سماعت ہے جس پرعدالت نے حکم امتناع دیا ہوا ہے۔ اگر وفاق نے کراچی کی 650 میگاوٹ بجلی سپلائی بند کی تو حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :