بے نظیر قتل کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسین فاروق کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 29 جنوری 2015 08:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں عدم حاضری پر استغاثہ کے گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسین فاروق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسین فاروق آج عدالت حاضر نہ ہوئے۔ یاسین فاروق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت ایس ایس پی راولپنڈی تعینات تھے۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کا حکم دیا ، عدالت نے استغاثہ کے ایک اور گواہ اسماعیل کے دوبارہ سمن جاری کیے اور سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :