میانمار کی فوج کا بچوں کی بھرتیاں روکنے کے عزم کا اعادہ ، گزشتہ دنوں 42بچے رہا کئے گئے ، رپورٹ

جمعرات 29 جنوری 2015 08:56

ینگون( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء ) میانمار کی فوج نے بچوں کی بھرتیاں روکنے کیلئے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج نے ایک بار پھر بچوں کی بھرتیاں روکنے کے عزم کو دوہرایا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بیالیس بچوں کو گزشتہ دنوں فوج سے نکال کر انہیں ان کے والدین کے حوالے کیا گیا جس کے بعد فوج سے نکالے جانیوالے بچوں کی مجموعی تعداد اڑتالیس ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق میانمار میں یونیسف کے نمائندے برینڈر پائینول نے بتایا کہ میانمار میں چونکہ بچوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ملک میں بچوں کو ہر طرح کے تشدد سے بچانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائینگے

متعلقہ عنوان :