ترقی کے دعوے بے نقاب، بھارت کا ایک گاوٴں جہاں پہلا فریج پہنچنے پر جشن

جمعرات 29 جنوری 2015 08:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء) معاشی ترقی اور خوشحالی کا راگ الاپنے والے بھارت کے ایک گاوں میں جدید دور میں بھی لوگ فریج جیسی سہولت سے محروم ، ایک درزی اپنے گاوٴں کا پہلا شخص ہے جس نے فریج خریدا ہے اور وہ بھی دس سال تک پیسے جوڑنے کے بعد، میڈیا رپورٹ کے مطابق سنتوش چوہدری بیقراری سے اپنے موبائل پر بات کر رہے ہیں۔ 200 افراد پر مشتمل کلکتہ کے شمال مشرقی کنارے پر واقع رامیشور پور گاوٴں کا پہلا فریج ہے۔

(جاری ہے)

فریج خریدنے والے سنتوش نامی شخص کا کہنا ہے: ’ہمارے ایسے گاوٴں میں فریج کا مالک ہونا بہت نایاب بات ہے۔رامیشور پور میں فرج کی قلت پورے بھارت میں موجود صورت حال کی عکاس ہے۔ ملک کے ہر چار میں سے صرف ایک گھر میں فرج موجود ہے، 11 ہزار روپے کا یہ فریج قسطوں پر خریدا ہے ہم اپنے خاندان کی پہلی نسل ہیں جن کے پاس فریج ہے۔ میرے باپ دادا کے زمانے میں کسی نے فریج دیکھا تک نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق فرینج گھر پہنچنے پر لوگوں کے ہجوم میں مذہبی تقریب ادا کی گئی اور فریج کو تلک لگایا گیا تاکہ یہ نظرِ بد سے محفوظ رہے

متعلقہ عنوان :