امریکا میں سنگ دل ماں نے 3 بچوں کے گلے کاٹ دیئے

جمعرات 29 جنوری 2015 08:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء) امریکا میں جہاں سنگدل ماں نے اپنا مامتا کو روندتے ہوئے مسلسل رونے پر شیر خوار بچوں کا گلا کاٹ دیا لیکن خوش قسمتی سے ان معصوموں کی زندگی بچ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی رہائشی خاتون نے مسلسل رونے پر اپنے 3 بچوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے بچے بہت روہے ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے جس پر پولیس جب میڈیکل ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچی تو گھر کا منظر دل دہلا دینے والا تھا جہاں کمرے میں دو 6 ماہ کے جڑواں بچے خون میں لت پت تڑپ رہے تھے یہ منظر دیکھ کر جب پولیس افسر گھر کی تلاشی لینے اوپر کی جانب بڑھا تو وہاں 2 سالہ تیسرا بچہ بھی بیڈ پر خون میں تر تڑپ رہا تھا، پولیس نے بچوں کی حالت دیکھ کر انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بچوں کا گلہ کاٹنے والے سنگ دل ماں نے پولیس کو بتایا کہ تینوں بچوں کی دیکھ بھال نے اسے سخت پریشان کردیا تھا اور اس سلسلے میں اس کا شوہر اس کی کوئی مدد بھی نہیں کرتا تھا اسی لیے بچوں کے مسلسل رونے پر وہ طیش میں آگئی اور ان کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی، پولیس نے خاتون پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :