این اے 122میں بہت بڑافراڈسامنے آیا،کمیشن کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے، عمران خان کا ..
تازہ ترین : 1

این اے 122میں بہت بڑافراڈسامنے آیا،کمیشن کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے، عمران خان کا دعوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے122کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کابلندوبانگ دعوی کرتے ہوئے کہاہے کہ این اے 122میں بہت بڑافراڈسامنے آیااورکمیشن کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے ۔جمعہ کے روزتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے این اے 122پرکمیشن کی رپورٹ حاصل کرلی ہے اورکمیشن نے این اے 122پرانتخابی دھاندلی کابہت بڑافراڈسامنے آیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایک لاکھ اسی ہزارووٹوں کاآڈٹ موجودہے جبکہ این اے 122پر128پولنگ بیگ بھی کھلے ملے ہیں

وقت اشاعت : 29/01/2015 - 09:20:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں