نمبر3سیڈرافیل نڈال کو آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست،ماریہ شراپوا اوراکترینا مکارووا نے حریفوں کوشکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

بدھ 28 جنوری 2015 07:57

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء )آسٹریلین اوپن کے کوارٹرفائنل میں نمبرتین سیڈرافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے. ویمنزتھرڈسیڈ سیمونا ہالیپ کو بھی فائنل ایٹ میں شکست ہوگئی۔میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلیم ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنلزنمبرتھری سیڈڈپلئیرزکے لیے بھاری رہا۔ مردوں کے مقابلوں میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ جمہوری چیک کے ٹامس برڈک سے ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں نمبرسیون سیڈبرڈک نے پہلے دوسیٹ میں صرف ایک گھنٹے میں6-2اور6-0سے جیت کرواضح برتری حاصل کرلی۔ جبکہ تیسرے سیٹ میں نمبرتین سیڈنڈال نے فائٹ بیک کرتے ہوئے مقابلہ ٹائی بریکرتک لے گئے،لیکن29 سالہ برڈک نے یہ سیٹ جیت کرمسلسل دوسرے دفعہ سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔خواتین مقابلوں میں نمبرتین سیڈ رومانیہ کی سیموناہالیپ کو روس کی ایکٹرینا میکا رووا نے اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔ سیڈ میکا رووا کی فتح کا اسکور6-4اور6-0رہا۔ جبکہ ان کی ہم وطن اورماریہ شراپووا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی نمبردوسیڈشراپووانے کوارٹرفائنل میں کینیڈا کی یوگینی بوچارڈکو6-3 اور6-2سے شکست دی۔