کوئٹہ میونسپل میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے میئر ‘ ڈپٹی میئر ‘ چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بدھ 28 جنوری 2015 08:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء) آل پاکستان ڈیموکریٹک الائنس نے کوئٹہ میونسپل میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے میئر ‘ ڈپٹی میئر ‘ چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ناموں کا اعلان اے پی ڈی اے کے رہنماؤں مولانا عبدالقادر لونی ‘ عبدالخالق ہزارہ ‘ رشید خان ناصر‘چوہدری شبیر احمد ‘ملک نعیم خان بازئی و دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فاروق لانگو ‘ عبدالواحد آغا ‘ بوستان علی ‘ جاوید احمد خان سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ڈیموکریٹک الائنس گزشتہ 13 ماہ سے اس کوشش میں ہے کہ کوئٹہ کو ایسا میئر دیا جائے جو عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے کوئٹہ کی خوبصورتی کو بحال کرے الائنس نے انتخابات کے چار مراحل موثر اندازمیں مکمل کرکے کامیابی حاصل کی ہے اور آخری مارکہ آج ہورہا ہے ہمارے خلاف روز اول سے ہی ہونیوالی سازشوں میں قومی اورصوبائی ادارے ملوث رہے ہیں اور انتقامی کارروائیاں جاری رکھی ہیں اسلام آباد اور صوبائی حکومت کی مشینری بھی ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے آج پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمارے الائنس میں نہیں رہی ہماری کوشش تھی کہ (ن) لیگ اسلام آباد کی مداخلت کو کوئٹہ کے میئر کے انتخاب کے موقع پر روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی لیکن وہ ہمارے ساتھ نہیں رہی صوبائی خود مختیاری کے دعویدار مداخلت کررہے ہیں بلوچستان کے حالات خراب ہیں ہماری کوشش رہی ہے کہ کوئٹہ کو تعصب اور نفرت سے پاک سیاست کیلئے ماحول فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ایسی شخصیت میئر کیلئے دیں جوشہر کے مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد آج بھی برقرار ہے اور آئندہ بھی رہے گا ہار جیت سیاست کا حصہ ہے اور ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں ہم مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے کوئٹہ کو تعصب سے پاک کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے اور نہ ہی کرپشن لوٹ مار اقرباء پروری کی اجازت دیں گے انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارٹیوں نے شہر پر قبضہ کرنے اور اپنی تعصب کی سیاست کو مسلط کرنے کیلئے پروفیشنل طورپر ڈاکٹر کو مزدور کسان کی نشست پر میئر مسلط کیا جارہا ہے جنہوں نے کبھی مزدور کا کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہم آج تمام نومنتخب کونسلروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کو مدنظر رکھتے ہوئے 13 ماہ سے جاری جدوجہد کو عملی جامع پہنانے کیلئے شہر کے مفاد میں فیصلہ کریں کیونکہ قوم پرستی کے دعویداروں کی وجہ سے وزیراعظم کو میئر شپ کیلئے مداخلت کرنا پڑی انہوں نے کہا کہ آدھے کوئٹہ میں میونسپل کارپوریشن کی جائیداد ہے ہم کسی کو بھی اس کی الاٹمنٹ کرکے لیز پر دینے اور قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مخالفت کرنے والے اور ملک اور قوم کو اس نہج پر پہنچانے والے قوم پرستوں نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر میئر شپ حاصل کی ہے حالانکہ مسلم لیگ (ن) کے 12کونسلروں نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ جمہوریت اور اس شہر کے مفاد میں ہمارے ساتھ ہیں جبکہ ہمیں مراعات اور دھونس دھمکی سے ڈرایا نہیں جاسکتا ہم الیکشن میں چیف سیکرٹری الیکشن کمشنر سمیت دیگر انتظامیہ کو دھاندلی یا کوئی بھی غیرقانونی اقدامات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر ایسا کیا گیا تو اس کے بھیانک اور خطرناک نتائج برآمد ہونگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم میئر کا الیکشن لڑرہا ہے ہم جمہوری لوگ اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں آل پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے میئر کیلئے جمعیت علماء اسلام کے قاضی عبدالقاہر اچکزئی ‘ ڈپٹی میئر کیلئے رضا وکیل ‘ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے چیئرمین کیلئے ملک نعیم خان بازئی ڈپٹی چیئرمین میر اشرف ساتکزئی امیدوار ہیں