لیبیا ، سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، اٹھارہ افراد ہلاک ، چوالیس ..
تازہ ترین : 1

لیبیا ، سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، اٹھارہ افراد ہلاک ، چوالیس سے زائد زخمی

طرابلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء ) لیبیا میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک جبکہ 44 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی علاقوں میں باغیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ہتھیاروں سے آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ دو روز میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ چوالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ لیبیائی باغیوں اور فورسز کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے

وقت اشاعت : 28/01/2015 - 08:24:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں