متنازعہ جنوبی سمندروں بارے اوبامہ کے ریمارکس ناقابل قبول ہیں‘ چین،متعلقہ فریقین براہ راست مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں‘ ترجمان وزارت خارجہ

بدھ 28 جنوری 2015 08:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء) چین نے متنازعہ جنوبی سمندروں بارے امریکی صدر باراک اوبامہ کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین براہ راست مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواشیونینگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ سمندروں کے حوالے سے تمام مسائل متعلقہ فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں صدر باراک اوبامہ کے ریمارکس بالکل ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی چینی سمندر میں صورتحال مستحکم ہے اور چین اور آسیان ممالک کے درمیان معاملے پر ہم آہنگی پائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :