امریکی صدر باراک اوبامہ بھارت کا دورہ مختصر کرکے سعودی عرب پہنچ گئے،، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کی،ائیرپورٹ پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اعلیٰ حکام نے اوباما کا استقبال کیا،امریکی صدر کو ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 08:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)امریکی صدر باراک اوبامہ بھارت کا دورہ مختصر کرکے سعودی عرب پہنچ گئے،جہاں پر انہوں نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کی،ائیرپورٹ پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز امریکی صدر بھارت کا دورہ مختصر کرکے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچے تو ہوائی اڈے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدمقرن بن عبدالعزیز اور اعلیٰ سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا،امریکی صدر کو ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،اس موقع پر خاتون اول مشل اوبامہ بھی صدر اوبامہ کے ہمراہ تھیں۔

امریکی صدر نے ریاض میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔واضح رہے کہ صدر اوبامہ نے آگرہ میں تاجمحل کا دورہ کرنا تھا جو انہوں نے مختصر کیا اور سعودی عرب پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :