پی ٹی اے نے دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس بند کرنے کا عمل شروع کر دیا،پہلے مرحلے میں بارہ سے زائد تنظیموں کی سائٹس بلاک کی جائیں گی

بدھ 28 جنوری 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)پی ٹی اے نے دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر پیجز بند کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پہلے مرحلے میں بارہ سے زائد تنظیموں کی سائٹس بلاک کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے نے بارہ سے زائد دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور ویڈیوز بلاک کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ پاکستان مخالف اور اسلام مخالف ویب سائٹس اور ویڈیوز بھی بلاک کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر بھی دہشت گرد تنظیموں کے پیج بلاک کیے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ویب سائٹس بلاک کرنے کا اختیار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :