توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی ملک میں درآمد پر مکمل پابندی

بدھ 28 جنوری 2015 09:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء) وفاقی حکومت نے توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی ملک میں درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اس ضمن میں کسٹم حکام کو باقاعدہ ہدایات بھی جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہا گیا ہے کہ بند ر گاہوں ، ائیر پورٹس سمیت دیگر مقامات پر مذکورہ فرانسیسی میگزین کی کسی بھی قسم کی کنسائمنٹ آنے پر ضبط کر لی جائے جبکہ اس کے بڑے بڑے ڈیلرز نے بھی اس کی فروخت پر اپنی طرف سے پابندی عائد کر دی ہیں ۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ توہین آمیز خاکوں پر مبنی فرانسیسی میگزین کو پاکستان سمیت پوری دینا میں پھیلانے کی کو شش کی جائیگی ۔ لہذا پاکستان میں اس میگزین اور ااس کے کسی بھی پروڈکٹ کو کسی طور پر بھی آنے نہ دیاجائے اس حوالے سے ائیر پورٹ اور بند ر گاہوں پر خصوصی ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :