لاہور، دستی بم برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر دہشت گرد کو 39 سال قید کی سزا

منگل 27 جنوری 2015 08:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر دہشت گرد اعظم کو مجموعی طور پر39 سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے دھماکہ خیز مواد کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر دہشت گرد اعظم کو دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر39 سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔ دہشت گرد سے تھانہ راوی روڈ پولیس نے گزشتہ سال 16مئی کو ہینڈ گرنیڈ برآمد کرکے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :